نیتن یاہو کا امریکی صدر سے فلسطینی ریاست پر اتفاق سے انکار، قطر سے فضائی حملے پر معافی

یروشلم/واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) — اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر سے فلسطینی ریاست کے قیام پر کوئی اتفاق نہیں کیا۔

پاک فوج کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، 750 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ جنگ بندی سے متعلق مجوزہ منصوبے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد نیتن یاہو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کی کوئی شق معاہدے میں شامل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم فلسطینی ریاست کے سخت مخالف ہیں اور اسرائیلی فوج غزہ کے بیشتر حصوں میں موجود رہے گی۔”

دوسری جانب قطری وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو نے دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد قطر سے باضابطہ معافی مانگی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران قطری وزیراعظم کو فون کرکے معذرت کی۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کی مسلم ممالک کی جانب سے وسیع حمایت سامنے آئی ہے۔

پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر کی جنگ بندی کی کوششوں کو سراہا اور امن کی بحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “نیتن یاہو کا امریکی صدر سے فلسطینی ریاست پر اتفاق سے انکار، قطر سے فضائی حملے پر معافی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!