میئر کراچی مرتضیٰ وہاب: اسلام آباد میں بیٹھ کر شہر نہیں چل سکتا، وفاق 200 ارب دے ہم خود کراچی ٹھیک کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے مسائل حل نہیں کیے جاسکتے، وفاقی حکومت 20 ارب نہیں بلکہ 200 ارب روپے فراہم کرے تاکہ شہر کو خود بہتر بنایا جاسکے۔

نیتن یاہو کا امریکی صدر سے فلسطینی ریاست پر اتفاق سے انکار، قطر سے فضائی حملے پر معافی

میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو جیسے تیسے مینڈیٹ ملا ہے، وہ اگر کام کرنا چاہیں تو دروازے کھلے ہیں، تاہم یہ حقیقت ہے کہ سیاسی خیرات کے ذریعے بھی کچھ لوگ پارلیمان میں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اسلام آباد میں کوئی افسر بیٹھا ہو اور وہ کراچی کے منصوبے چلائے۔ “وفاقی حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ شہر کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہوسکتے ہیں، اس لیے ہمیں وسائل دیے جائیں تاکہ ہم خود شہر کو ٹھیک کریں۔”

وفاقی حکومت اور گرین لائن منصوبے پر بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ٹھیکیدار کی جانب سے 2 کروڑ روپے کا ہرجانہ آیا ہے جبکہ عوام کو گزشتہ 9 سال سے صرف مشکلات کا سامنا رہا۔ “بی آر ٹی گرین لائن والوں سے وقت مانگا ہے کہ منصوبہ کب مکمل ہوگا، شہری جواب چاہتے ہیں۔”

میئر کراچی نے مزید کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 19 یا 20 گریڈ کا افسر کراچی کے فیصلے کرے، “شہر شہریوں کا ہے نہ کہ ٹھیکیداروں کا، کوئی افسر شہریوں کے گھروں کے سامنے کھدائی کر کے بھی جواب دہ نہیں ہوتا۔”

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق ترقیاتی کام جاری ہیں اور یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی منصوبے کی تعمیر بھی تیزی سے کی جارہی ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “میئر کراچی مرتضیٰ وہاب: اسلام آباد میں بیٹھ کر شہر نہیں چل سکتا، وفاق 200 ارب دے ہم خود کراچی ٹھیک کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!