پاک فوج کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، 750 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) — پاک فوج نے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت پر برہمی لوکل گورنمنٹ انتخابات کیس 8 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر

آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سطح پر تیار کردہ 750 کلومیٹر رینج کے حامل فتح 4 میزائل کو کامیابی سے لانچ کیا گیا۔ جدید ایویانکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس یہ میزائل دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے اور زمینی سطح کے ساتھ پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان خصوصیات کی بدولت یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح 4 میزائل کو آرمی راکٹ فورس کمانڈ میں شامل کیا گیا ہے جو پاکستان آرمی کے میزائل نظام کی رینج اور استعداد کار کو مزید وسعت دے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر افواج پاکستان، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “پاک فوج کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، 750 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!