سندھ میں سماجی تحفظ کے منصوبے مزید اضلاع تک پھیلائے جائیں گے، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت، افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سماجی تحفظ اتھارٹی کے تحت عوامی سہولیات کے مزید منصوبے شامل کیے جائیں گے تاکہ صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

کراچی کے انفرااسٹرکچر کی فوری بحالی اولین ترجیح ہے، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ

مرکزی دفتر میں بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے اشتراک سے چلنے والا "ممتا” پروجیکٹ جلد ہی سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد محکمہ محنت، سماجی بہبود، صحت اور تعلیم سمیت تمام وزارتوں کے منصوبے ایک چھتری تلے لاکر وسیع پیمانے پر عوامی ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

بریفنگ میں سیکرٹری مزمل ہالیپوٹہ اور سی ای او سمیع اللہ شیخ نے بتایا کہ "ممتا” پروگرام 10 جنوری 2023 سے سندھ کے 15 اضلاع میں جاری ہے، جو کہ سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کا مشترکہ 5 سالہ منصوبہ ہے۔ اب تک 8 لاکھ سے زائد خواتین اس سے مستفید ہو چکی ہیں جبکہ رواں سال کے اختتام تک یہ تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

سعید غنی نے کہا کہ محکمہ سماجی تحفظ کے تحت صوبے کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکتی ہے، اس مقصد کے لیے محکموں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا اور منصوبوں کو ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ دیگر عوامی ریلیف اقدامات کا بھی مطالعہ کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

بعد ازاں صوبائی وزیر نے سماجی تحفظ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ میں سماجی تحفظ کے منصوبے مزید اضلاع تک پھیلائے جائیں گے، سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!