اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمی شہری کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے تکنیکی شواہد اور تفتیشی اقدامات کی بنیاد پر چند گھنٹوں میں ہی واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عالم خان اور عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ زخمی شخص ان کا پڑوسی ہے اور یہ واقعہ باہمی رنجش کے نتیجے میں پیش آیا۔
قائدآباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔