کراچی کے انفرااسٹرکچر کی فوری بحالی اولین ترجیح ہے، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

عالمی یومِ قلب 2025: فریئر ہال اور این آئی سی وی ڈی سرخ روشنیوں سے منور، کراچی میں فیملی ہیلتھ فیسٹ کا انعقاد

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ شہر کے انفرااسٹرکچر کی فوری بحالی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ناصر شاہ نے شہر کی مخدوش عمارتوں کی فہرست طلب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا لازمی ہے۔ انہوں نے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی۔

وزیر بلدیات نے واٹر کارپوریشن حکام کو ہدایت کی کہ پانی اور سیوریج کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاری ترقیاتی اسکیموں کو پہلے مکمل کرکے شہر کو ریلیف دیا جائے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن اور ہمارا مشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت پورے صوبے کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد کی بہتری کے لیے تمام اداروں اور سیاسی جماعتوں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا تاکہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی کے انفرااسٹرکچر کی فوری بحالی اولین ترجیح ہے، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!