کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز، چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت نیشنل گیمز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری اسپورٹس اور سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک ہوئے۔

کلفٹن پولیس کی کارروائی، عادی مجرم گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

اجلاس کو بتایا گیا کہ 35ویں نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر 2025 تک کراچی میں 23 مقامات پر منعقد ہوں گے، جن میں 9 ہزار سے زائد ایتھلیٹس 32 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ افتتاحی اور اختتامی تقریبات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گی۔

چیف سیکریٹری نے محکمہ ثقافت کو شہر بھر میں ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد، کمشنر کراچی اور میونسپل کمشنر کو روشنیوں، تشہیر اور برانڈنگ جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے نیشنل گیمز کے لیے 500 ملین روپے مختص کر دیے ہیں جبکہ کامیاب انعقاد کے لیے مزید فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز، چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!