پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مؤثر ٹیکس کلیکشن کا فقدان ہے، گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ان لینڈ ریونیو سروس کے 51ویں خصوصی تربیتی پروگرام کے پروبیشنری افسران نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مؤثر ٹیکس کلیکشن کا فقدان ہے، ایمانداری کے بغیر ٹیکس وصولی ممکن نہیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز، چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

گورنر سندھ نے کہا کہ کروڑوں کمانے والے افراد ٹیکس نہیں دیتے، جب کہ سب سے زیادہ بوجھ تنخواہ دار طبقے پر پڑتا ہے۔ انہوں نے ان لینڈ ریونیو سروس کو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسران کی قابلیت، تربیت اور دیانتداری ہی مالیاتی نظام کی بنیاد ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر ہر فرد کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا، جب کہ افسران تک عوام کی براہِ راست رسائی مسائل کے حل کی کنجی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گورنر ہاؤس میں نوجوانوں کے لیے جدید آئی ٹی کورسز کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ "گورنر انیشیٹیوز” کے تحت امید کی گھنٹی کے ذریعے عوام کی دادرسی، طلبہ میں لیپ ٹاپس اور ضرورتمندوں میں راشن کی تقسیم بھی کی جا رہی ہے۔

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!