کراچی (اسٹاف رپورٹر) — کلفٹن پولیس اسٹیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عادی اور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم عثمان غنی بروہی ولد سلمان بروہی کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ میگزین اور زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔
کراچی اور حب میں رینجرز کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا برآمد
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل ضلع ساؤتھ کے مختلف تھانوں میں درج 6 مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، جبکہ اس نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ متعدد وارداتوں میں شامل ہونے کا انکشاف بھی کیا۔ ان میں سے دو وارداتوں کی تصدیق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوگئی ہے۔
ملزم کی اعتراف شدہ وارداتوں میں ایف آئی آر نمبر 314، 323، 329، 368، 427 (CCTV) اور 435 (CCTV) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملزم اشتہاری مقدمہ ایف آئی آر نمبر 442/2024 میں بھی نامزد ہے۔
کلفٹن پولیس نے تازہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 533/2025 دفعہ 23(i)/A آرمز ایکٹ پی پی سی کے تحت درج کرلیا ہے اور ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ اس کے ساتھی ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکے۔
