سندھ حکومت کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی اور ای وی ٹیکسی سروس دسمبر میں لانچ ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — حکومت سندھ نے پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس شروع کرنے اور جدید ماحول دوست ای وی ٹیکسی متعارف کرانے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

کلفٹن پولیس کی کارروائی، عادی مجرم گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

اجلاس میں شرجیل انعام میمن کو جاری ٹرانسپورٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت دسمبر 2025 تک ای وی ٹیکسی سروس عوام کے لیے لانچ کرے گی، جب کہ ابتدائی مرحلے میں خواتین کے لیے خصوصی ٹیکسیاں مختص کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عوام کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات فراہم ہوں۔

شرجیل انعام میمن نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت نے خطے میں پہلی بار پنک بس سروس اور پنک اسکوٹی پروگرام کے ذریعے خواتین اور طالبات کو سہولت فراہم کی، جسے عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی۔ اب خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسی کے ساتھ ملک کی پہلی ای وی ٹیکسی بھی شروع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے ڈبل ڈیکر بسیں اور مزید ای وی بسیں شامل کی جائیں گی، جب کہ ای وی گاڑیوں کے لیے انفرا اسٹرکچر اور چارجنگ اسٹیشنز کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنا سندھ حکومت کا عزم ہے، جب کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے بھی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور سندھ حکومت انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

65 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!