کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت اور نکاسی آب کا مؤثر نظام بنانے کی ہدایت، وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہر کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد نے شرکت کی۔

پاک کالونی پولیس کا مسلح ملزمان سے مقابلہ، تین گرفتار، اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث کراچی کی اندرونی سڑکیں شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ کے ایم سی اور ٹاؤنز محکمہ بلدیات کی نگرانی میں اسکیمیں تیار کریں تاکہ تمام سڑکوں کی مرمت یا ازسرنو تعمیر کی جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کی پائیداری کے لیے نکاسی آب کا مؤثر نظام ناگزیر ہے، اگر نکاسی آب درست ہوگا تو بارش کا پانی جمع نہیں ہوگا اور سڑکیں خراب نہیں ہوں گی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کو بتایا کہ کے ایم سی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا سروے جاری ہے جبکہ وزیر بلدیات نے کہا کہ ٹاؤنز کو اپنی سڑکوں کا الگ سروے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جیسے ہی سروے مکمل ہوگا، اسکیمیں بنا کر وزیراعلیٰ سندھ سے منظوری لی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ بلدیات کو شہر میں صفائی ستھرائی کے کام کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت اور نکاسی آب کا مؤثر نظام بنانے کی ہدایت، وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!