گلشن معمار میں نوجوان منصور محسود قتل، اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کا سپر ہائی وے پر دھرنا، ٹریفک معطل

کراچی: گلشن معمار جعفر گراؤنڈ کے قریب 20 سالہ نوجوان منصور محسود کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعے کے خلاف مقتول کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے میت کے ہمراہ سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے قریب دھرنا دے دیا۔

کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت اور نکاسی آب کا مؤثر نظام بنانے کی ہدایت، وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس

احتجاجی دھرنے میں بڑی تعداد میں علاقہ مکین شریک ہوئے، جس کے باعث سپر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مقتول کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور مقتول کے ساتھ انصاف فراہم کیا جائے۔

احتجاجی دھرنے میں عوامی نمائندے عالمگیر خان اور سیف اللہ محسود بھی شریک ہوئے اور متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کیا۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!