آئی بی اے پاس میوزک ٹیچرز کا احتجاج 11ویں روز میں داخل، سندھ اسمبلی کی جانب مارچ ناکام، پولیس کی بھاری نفری تعینات

کراچی: آئی بی اے پاس میوزک ٹیچرز کا احتجاج 11ویں روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے پریس کلب سے سندھ اسمبلی کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی بھاری نفری نے سرور شہید روڈ کے قریب انہیں روک لیا۔

پاک کالونی پولیس کا مسلح ملزمان سے مقابلہ، تین گرفتار، اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سرور شہید روڈ پر بسیں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر مذاکرات کے لیے پہنچے تاہم میوزک ٹیچرز سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

مظاہرین نے ناکامی کے بعد سرور شہید روڈ پر دھرنا دے دیا، جس کے باعث آرٹس کونسل سے پریس کلب جانے والا روڈ بند ہوگیا۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے اینٹی رائٹ فورس کی نفری بھی موقع پر تعینات کردی ہے۔

65 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!