کراچی: رات گئے تھانہ پاک کالونی پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی جبکہ ایک کو بغیر مزاحمت گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیشن اور تھانہ عزیز آباد سے چھینی گئی ہنڈا 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات آج ہوگی
ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت شعیب عرف طور (زخمی)، سلمان خان (زخمی) اور لقمان عرف چوچو کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے تھے اور انہوں نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ملزمان نے 10 سے 15 روز قبل تھانہ سعید آباد کے علاقے میں ایک شہری سے تین لاکھ روپے چھیننے سمیت نورجہاں، نیو کراچی، سعید آباد، بلدیہ، سولجر بازار، بلال کالونی اور پاپوش کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔
سلیمان خان عرف غٹخان کے خلاف تھانہ پیرآباد، بلال کالونی اور سولجر بازار میں متعدد مقدمات،
شعیب عرف طور کے خلاف مومن آباد اور پاپوش نگر میں وارداتوں کے مقدمات،
جبکہ لقمان عرف چوچو کے خلاف بلال کالونی اور سولجر بازار میں کئی مقدمات پہلے سے درج ہیں۔
ایس ڈی پی پاک کالونی سید تابش علی شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او انور خان اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
