ایم پی اے روما مشتاق مٹو کی پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹ) — صوبائی اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور، ایم پی اے روما مشتاق مٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں شاندار اور تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ویکسینیشن کے حق میں عملی قدم، بیٹی کو ویکسین لگوا کر پروپیگنڈے کا توڑ

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فتح اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام نے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سندھ کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن اور نظریے سے وابستہ ہیں۔

روما مشتاق مٹو نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں ترقی اور عوامی خدمت کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو عبادت سمجھ کر ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت عوامی مینڈیٹ کی پاسداری کرتے ہوئے فلاح و بہبود اور ترقی کے منصوبوں پر مزید تیزی سے عمل کرے گی تاکہ عوامی اعتماد پر پورا اترا جا سکے اور عوام کے خوابوں کو تعبیر دی جا سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ایم پی اے روما مشتاق مٹو کی پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!