میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ویکسینیشن کے حق میں عملی قدم، بیٹی کو ویکسین لگوا کر پروپیگنڈے کا توڑ

کراچی (اسٹاف رپورٹ) — میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ویکسینیشن کے خلاف پھیلائے گئے پروپیگنڈے کے جواب میں عملی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی بیٹی کو ویکسین لگوا دی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کو ایک طاقتور پیغام دیا کہ ویکسین ہی کینسر جیسے موذی مرض سے بچاؤ کا واحد اور مؤثر ذریعہ ہے۔

لاہور میں چوتھے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں پاکستان نیوی کی کامیابی

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بعض حلقے ویکسینیشن کے بارے میں بے بنیاد افواہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں، مگر سائنسی تحقیق اور عالمی سطح پر شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ویکسین زندگیوں کو محفوظ بنانے کا بہترین طریقہ ہے۔

میئر کراچی نے قوم سے اپیل کی کہ وہ بلا خوف و تردد ویکسینیشن کروائیں اور اپنے پیاروں کو موذی امراض سے محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں اور اپنے بچوں اور خاندان کے بہتر مستقبل کے لیے ویکسینیشن ضرور کروائیں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ویکسینیشن کے حق میں عملی قدم، بیٹی کو ویکسین لگوا کر پروپیگنڈے کا توڑ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!