پاکستان کا خلائی میدان میں بڑا قدم: اکتوبر میں پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ ہوگا

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے جا رہا ہے۔ سپارکو کے تحت تیار کردہ پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ اکتوبر 2025 میں خلا میں بھیجا جائے گا۔

دو ماہ میں 391 ارب روپے قرض، اقتصادی امور ڈویژن کی ماہانہ رپورٹ جاری

یہ سیٹلائٹ نہ صرف معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کے فروغ میں نئی راہیں کھولے گا بلکہ سیلاب کی نگرانی، گلیشیئر پگھلنے کے عمل اور فضائی آلودگی پر تحقیق میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے ایک ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ یہ سیٹلائٹ معدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست ڈیٹا فراہم کرے گا۔ ان کے مطابق ماضی میں جو سروے برسوں میں مکمل ہوتے تھے اب وہ صرف چند دنوں میں ممکن ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا یہ قدم قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال اور پالیسی سازوں و محققین کو بروقت، شواہد پر مبنی فیصلے کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔

سپارکو کی جانب سے یہ منصوبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان خطے میں خلائی ٹیکنالوجی کا ایک مضبوط مرکز بننے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کا خلائی میدان میں بڑا قدم: اکتوبر میں پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!