دو ماہ میں 391 ارب روپے قرض، اقتصادی امور ڈویژن کی ماہانہ رپورٹ جاری

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — اقتصادی امور ڈویژن کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ (جولائی اور اگست) میں مجموعی طور پر 391 ارب روپے قرض حاصل کیا۔

کزنز کی سیاست میں انٹری پر بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل: “خوش آمدید، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں”

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں 198 ارب روپے جبکہ اگست میں 192 ارب روپے سے زائد قرض لیا گیا۔ رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 5 ہزار 777 ارب روپے قرض لینے کا تخمینہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 199 ارب روپے قرض لیا گیا تھا، اس لحاظ سے موجودہ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں قرضہ تقریباً دوگنا ہو گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ باہمی اور کثیرالجہتی معاہدوں سے رواں مالی سال 6 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ 40 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابھی تک 16 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

One thought on “دو ماہ میں 391 ارب روپے قرض، اقتصادی امور ڈویژن کی ماہانہ رپورٹ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!