اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹے میں 54 نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد / راولپنڈی: جڑواں شہروں میں ڈینگی کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 54 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

پی آئی اے کو برطانیہ میں براہ راست پروازوں کی اجازت، تھرڈ کنٹری آپریٹر کا درجہ مل گیا

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 23 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد جولائی سے اب تک مریضوں کی تعداد 511 تک جا پہنچی ہے۔ رواں برس مجموعی طور پر 523 مریض سامنے آئے ہیں، جن میں سے 60 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ادھر اسلام آباد میں 31 نئے کیسز سامنے آئے، جن میں سے 22 دیہی اور 9 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔ سب سے زیادہ کیسز بھارہ کہو (6)، روات (4)، ترائی (3) سے سامنے آئے۔ اسی طرح علی پور، سوہان، سہالہ، ترنول اور بی-17 سے دو دو کیسز جبکہ جی-8، جی-7، جی-14، ایف-7، ای-11، ایف-11، آئی-14 اور کورال سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں اسلام آباد سے ڈینگی کے 720 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹے میں 54 نئے مریض رپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!