جیکب آباد: پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹے میں 54 نئے مریض رپورٹ
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر روکا گیا ہے، جس کے باعث رواں ہفتے تیسری بار کوئٹہ جانے والی ٹرین سروس معطل ہوئی ہے۔
مسافروں کو متبادل کے طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بلوچستان روانہ کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ مسافروں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "اس نااہل حکومت سے کیا مطالبہ کریں جو ٹرین کو چلانے میں بھی ناکام ہے۔”
