لیاری ٹرانسفورمیشن پراجیکٹ: بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اہم اجلاس، لیاری کو سولرائز کرنے اور پیپلز بس سروس چلانے کی ہدایت

کراچی، 23 ستمبر 2025 — پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لیاری ٹرانسفورمیشن پراجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں لیاری کی ازسرنو بحالی کے حوالے سے نیسپاک نے اپنی تفصیلی سروے رپورٹ پیش کی۔

کچے کے علاقوں میں آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ، کراچی میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خاتمے پر زیرو ٹالرنس پالیسی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیاری میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کی مکمل تعمیر نو، روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری اور کچرا اٹھانے کے نظام کی جدید کاری ناگزیر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی بھی ترقیاتی منصوبہ بندی کے دوران مستقبل کی آبادی کی ضروریات کو مدِنظر رکھا جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے ہدایت دی کہ:

  • لیاری کو مکمل طور پر سولرائز کیا جائے،

  • اندرونی علاقوں میں بھی پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے،

  • ترقیاتی منصوبے دیرپا اور عوامی ضرورتوں کے مطابق ہوں۔

اجلاس میں سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی، جمیل سومرو، جاوید ناگوری، جنید جیدی، چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ، لیاری ٹرانسفورمیشن اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر فہیم چاچڑ اور میونسپل کمشنر حماد این ڈی خان شریک تھے۔

اس موقع پر نیسپاک کے جنرل منیجر منور عباس، ریحان ضامن اور علی شیر شاہ نے بھی اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “لیاری ٹرانسفورمیشن پراجیکٹ: بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اہم اجلاس، لیاری کو سولرائز کرنے اور پیپلز بس سروس چلانے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!