کل 1275 ارب روپے کے قرض معاہدے پر دستخط، پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کی کوشش

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم پیشرفت متوقع ہے، کل 24 ستمبر کو حکومت اور بینکوں کے درمیان 1275 ارب روپے کے قرض معاہدے پر دستخط ہوں گے، جس کا مقصد پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں پر قابو پانا ہے۔

ضلع ایسٹ پولیس کا رات گئے کومبنگ و سرچ آپریشن، 20 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

یہ تقریب وزیراعظم آفس میں منعقد ہوگی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف ورچوئل شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اسٹیک ہولڈرز کو باضابطہ دعوت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تقریب کا وقت وزیراعظم کی دستیابی کے مطابق رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں وفاقی وزراء برائے خزانہ، منصوبہ بندی، توانائی اور نجکاری کے علاوہ پاور سیکٹر ٹاسک فورس کے سربراہ بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور آئی ایم ایف کے مشن ہیڈز، گورنر اسٹیٹ بینک، 18 بینکوں کے صدور اور مختلف ڈسکوز کے سربراہان بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پاور سیکٹر کے دیرینہ مالی بحران کو حل کرنے اور ملکی معیشت کو استحکام دینے کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!