ایم کیو ایم پاکستان نے نیپرا کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے صوبائی اسمبلی رکن محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ نیپرا کے "عوام دشمن” فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔ عامر صدیقی نے بتایا کہ وہ نیپرا کے ایس آر او نمبر 1287(I)/2025 کو چیلنج کر رہے ہیں، جو 18 جولائی 2025 کو جاری کیا گیا تھا اور اس کے تحت کے-الیکٹرک کو گزشتہ برسوں کے نقصانات کی وصولی کی اجازت دی گئی ہے۔

عزیزآباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار

عامر صدیقی کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے سے وفادار اور بروقت بل ادا کرنے والے صارفین پر لائن لاسز اور بجلی چوری (کنڈے) کے اخراجات تھوپ دیے جائیں گے، جو اصولی طور پر ناجائز اور عمومی انصاف کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کی ناکامیوں کا بوجھ ایماندار صارفین پر منتقل کر دیا ہے، جس سے کراچی کے رہائشی، تاجر اور صنعتیں شدید معاشی مشکلات کا شکار ہو سکتی ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ نیپرا کا یہ اقدام اس ادارے کے قانونی دائرہ کار اور مینڈیٹ سے تجاوز کے مترادف ہے اور عوامی اعتماد کو کمزور کرے گا۔ پارٹی نے اعلان کیا کہ وہ کراچی کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے عدالتوں میں ہر ممکن قانونی جنگ جاری رکھے گی۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “ایم کیو ایم پاکستان نے نیپرا کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!