سی این این کا انکشاف: افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہا ہے

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہو رہا ہے، جو دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔

روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

سی این این کے مطابق کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) اور بی ایل اے (بلوچ لبریشن آرمی) کے دہشت گرد امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز اور اسنائپر ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، جس کے باعث حملوں کی نوعیت اور شدت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جدید امریکی اسلحے کی دستیابی نے دہشت گردوں کی صلاحیت میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کو انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب، امریکا کے سرکاری ادارے سگار (SIGAR) کے سربراہ جان سوپکو کے مطابق امریکی انخلا کے وقت افغانستان میں تقریباً تین لاکھ جدید ہتھیار چھوڑے گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے دوران بھی یہی جدید امریکی اسلحہ استعمال ہوا۔

حکومتِ پاکستان پہلے ہی افغان حکومت اور بین الاقوامی برادری کو ٹھوس شواہد فراہم کر چکی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروہ افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!