فلسطین کو تسلیم کرنے پر امریکا کا ردعمل: ’’نمائشی اقدام‘‘ قرار

واشنگٹن/لندن/آسٹریلیا/اوٹاوا: برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کے فیصلے پر امریکا نے ردعمل دیتے ہوئے اسے ’’نمائشی اقدام‘‘ قرار دیا ہے۔

آئی جی سندھ کے بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلوں کی سفارش، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلانات خطے میں حقیقی تبدیلی نہیں لاتے، ہماری ترجیح سنجیدہ اور نتیجہ خیز سفارت کاری ہے نہ کہ نمائشی اعلانات۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام، اسرائیل کی سیکیورٹی اور یرغمالیوں کی رہائی امریکا کی اولین ترجیحات ہیں، خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی صرف حماس کے بغیر ممکن ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت خارجہ نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے فیصلے کو ’’بہادرانہ‘‘ اور بین الاقوامی قانون کے عین مطابق قرار دیا۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان ممالک کا یہ اقدام دو ریاستی حل کو بچانے میں مددگار ہوگا اور امریکا سمیت بڑے ممالک کو بھی چاہیے کہ وہ فلسطین کو تسلیم کریں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “فلسطین کو تسلیم کرنے پر امریکا کا ردعمل: ’’نمائشی اقدام‘‘ قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!