آئی جی سندھ کے بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلوں کی سفارش، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی رینج کے ایک ڈی آئی جی اور 3 ایس ایس پیز سمیت مجموعی طور پر 65 پولیس افسران کے تبادلوں کی سفارش وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوا دی ہے۔

مودی کا بھارتی عوام سے مقامی مصنوعات اپنانے اور غیر ملکی اشیا کے بائیکاٹ پر زور

پولیس ذرائع کے مطابق سفارش کردہ فہرست میں ڈی آئی جی ساؤتھ اسدر رضا، ایس ایس پی کیماڑی، ایس ایس پی کورنگی اور ایس ایس پی سٹی کے علاوہ متعدد ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز شامل ہیں۔ تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے فوری منظوری دینے کے بجائے لسٹ میں شامل افسران کی رپورٹ اسپیشل برانچ اور دیگر انٹیلی جنس اداروں سے طلب کر لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن 31 دسمبر 2025 کو اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کو نیا آئی جی سندھ بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے سرد جنگ جاری ہے۔ آئی جی سندھ چاہتے ہیں کہ ایڈیشنل آئی جی سندھ آزاد خان کو ان کا جانشین بنایا جائے، جبکہ کراچی رینج میں تعینات موجودہ افسران کو جاوید عالم اوڈھو کی ٹیم کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اس ٹیم کو کمزور کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر تبادلوں کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!