اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار اور پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ان کا استقبال کیا۔

فلسطین کو تسلیم کرنے پر امریکا کا ردعمل: ’’نمائشی اقدام‘‘ قرار

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نیویارک میں مصروف شیڈول کے تحت مختلف وزارتی اور اعلیٰ سطح اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف مصروفیات میں بھی شریک ہوں گے اور متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس 22 سے 26 ستمبر تک نیویارک میں جاری رہے گا، جس میں پاکستان کے وفد کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!