پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں سے مکمل چھوٹ دینے کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں فوری طور پر زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے تاکہ کسانوں اور عام عوام کو سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بچایا جا سکے۔

کراچی: حکومتِ سندھ کا HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے اقدام

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب میں 21 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ زیرِ آب آچکا ہے، جس سے چاول، کپاس، گنے اور مکئی جیسی اہم فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ سبزیوں کی بربادی کے باعث مارکیٹ میں شدید قلت اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ ہزاروں مویشی بھی سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں، جو کسانوں کی جمع پونجی سمجھے جاتے تھے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ان نقصانات نے کسانوں کو کمر توڑ معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے اور قومی معیشت کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، جس سے فوڈ سیکیورٹی کے سنگین خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرح پنجاب حکومت کو بھی زرعی ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے تاکہ کسانوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں سے مکمل چھوٹ دی جائے تاکہ ان کا معاشی بوجھ کم کیا جا سکے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کو اعتماد میں لے کر پنجاب میں بڑے پیمانے پر بحالی اور تعمیر نو کے منصوبے شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب کے بعد اکیس لاکھ گھروں کی تعمیر اور سولر توانائی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، یہی ماڈل پنجاب میں بھی اپنایا جانا چاہیے تاکہ متاثرین کو پائیدار ریلیف اور بہتر مستقبل میسر آسکے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ کے عوام اور حکومت مکمل طور پر پنجاب کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں سے مکمل چھوٹ دینے کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!