خضدار: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) — بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں سے مکمل چھوٹ دینے کا مطالبہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے کارروائی کی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “خضدار: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!