پی اے سی اجلاس: محکمہ کالج ایجوکیشن کا سیکشن آفیسر اختیارات سے تجاوز پر معطل

کراچی: صوبائی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے محکمہ کالج ایجوکیشن ورکس سروسز کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیتے ہوئے اختیارات سے تجاوز پر سخت ایکشن لیا ہے۔ اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں ہوا جس میں کمیٹی رکن قاسم سراج سومرو، سیکریٹری کالج ایجوکیشن شہاب قمر انصاری، چیف انجنیئر ایجوکیشن ورکس اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

نیو کراچی: شہری سے لوٹ مار کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار

اجلاس میں بتایا گیا کہ آڈٹ ورکنگ پیپرز پر مجاز اتھارٹی یعنی سیکریٹری کے بجائے محکمہ کے سیکشن آفیسر جنرل ایڈمنسٹریشن غلام مصطفی کے دستخط موجود ہیں۔ اس معاملے پر کمیٹی اراکین نے برہمی کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ آڈٹ کاغذات پر دستخط کرنے کا مجاز صرف سیکریٹری ہوتا ہے، سیکشن افسر یا ڈی ڈی او نہیں۔

چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کہ سیکریٹری کے بجائے سیکشن افسر کے دستخط اختیارات سے تجاوز ہے، جس پر غلام مصطفی کو معطل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

مزید برآں پی اے سی نے سیکریٹری کالج ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ کمیٹی کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کے لیے گریڈ 19 کے کسی ایڈیشنل سیکریٹری کو فوکل پرسن نامزد کیا جائے۔ اجلاس میں افسران کی جانب سے مکمل آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا اور کارکردگی پر عدم اعتماد ظاہر کیا گیا۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “پی اے سی اجلاس: محکمہ کالج ایجوکیشن کا سیکشن آفیسر اختیارات سے تجاوز پر معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!