نیو کراچی: شہری سے لوٹ مار کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار

کراچی: نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔

آفاق احمد کا الزام: پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا

تفصیلات کے مطابق بشیر چوک، خمیسو گوٹھ، سیکٹر 5F میں اندرون روڈ پر چائے کے ہوٹل کے قریب دو ملزمان نے شہری سے پرس چھیننے کی واردات کی۔ پولیس کے تعاقب پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موٹرسائیکل سمیت فرار ہوگیا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کے مطابق گرفتار ملزم کی جامع تلاشی کے دوران مدعی محمد لطیف ولد محمد بشیر کا پرس برآمد ہوا، جس میں شناختی کارڈ اور دیگر کلر کاپیاں موجود تھیں۔

پولیس نے گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر کے مقدمہ الزام نمبر 513/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 درج کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

One thought on “نیو کراچی: شہری سے لوٹ مار کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!