کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی، ہاؤس رابری میں ملوث ملزم اور سہولت کار گرفتار

کراچی: ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہاؤس رابری کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو اس کے سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا۔

پی اے سی اجلاس: محکمہ کالج ایجوکیشن کا سیکشن آفیسر اختیارات سے تجاوز پر معطل

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زین حیدر اور محمد عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بوقت گرفتاری ان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی جو ڈکیتی میں استعمال ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پاک ماڈرن کالونی میں حفیظ نامی شخص کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، جس میں ملزمان نے گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات، نقدی اور لائسنس یافتہ پستول لوٹا تھا۔ واردات کا مقدمہ نمبر 388/25 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ پاک کالونی میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ واردات میں لوٹا گیا پستول مرکزی ملزم زین حیدر کے قبضے سے برآمد ہوا، جبکہ گرفتار سہولت کار عثمان نے اعتراف کیا کہ اس نے ڈکیتی میں معلومات فراہم کی تھیں۔

ملزم زین کو CCTV فوٹیجز اور ریکی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر دو مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر انور خان کی سربراہی میں کی گئی۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی، ہاؤس رابری میں ملوث ملزم اور سہولت کار گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!