ناظم آباد نمبر 3 میں غیر قانونی تعمیرات — بدنام بلڈر فرحان کاکا بے نقاب، ضلعی انتظامیہ اور سیاسی رہنماؤں کی مشترکہ کارروائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد نمبر 3 میں 15 سے زائد غیر قانونی عمارتیں تعمیر کرنے والے بدنام بلڈر فرحان کاکا کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق فرحان کاکا کی بیشتر تعمیرات گراؤنڈ پلس چار اور پانچ منزلہ ہیں، جن کی وجہ سے علاقے کا بنیادی انفراسٹرکچر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ مکینوں کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کے نتیجے میں سیوریج کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے، پانی کی لائنیں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

کراچی پریس کلب میں عظیم الشان محفلِ میلاد ﷺ، نعت خواں اور صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

اہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فرحان کاکا ہر بار قانون کی گرفت سے بچ نکلتا ہے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے بعض افسران خصوصاً ڈائریکٹر زیا کی مبینہ سرپرستی اسے سہارا دیتی رہی ہے۔ تاہم اس بار ضلعی انتظامیہ سینٹرل نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم کی سربراہی میں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم اور فیضان راوت کی نگرانی میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران فرحان کاکا سیاسی و انتظامی تعلقات کے باعث بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا رہا ہے، لیکن حالیہ کارروائی نے اس کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور ذمہ دار حکام کے اقدام کو سراہا ہے، تاہم یہ مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے کہ صرف عمارتیں گرانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ فرحان کاکا جیسے بلڈرز کو سخت قانونی سزائیں دی جائیں تاکہ وہ دوبارہ قانون سے کھلواڑ نہ کر سکیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس بی سی اے کے وہ افسران بھی کٹہرے میں لائے جائیں جو مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دیتے ہیں، تاکہ کراچی کو مستقل طور پر اس عذاب سے نجات دلائی جا سکے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “ناظم آباد نمبر 3 میں غیر قانونی تعمیرات — بدنام بلڈر فرحان کاکا بے نقاب، ضلعی انتظامیہ اور سیاسی رہنماؤں کی مشترکہ کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!