وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا نوشہرو فیروز میں کچے کے علاقوں کا دورہ، حفاظتی بندوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت

نوشہرو فیروز (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے دریائے سندھ کے ساتھ کچے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم نے انہیں سیلاب کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ خطرات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایس ایس پی روحل خان کھوسو، چیئرمین ضلع کاؤنسل سہیل اختر عباسی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر علام قادر چانڈیو، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک محمد اکرم راؤ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کراچی پریس کلب میں عظیم الشان محفلِ میلاد ﷺ، نعت خواں اور صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ بندوں پر مرمتی کام تیز رفتاری سے جاری ہے جبکہ افسران اور عملہ دن رات نگرانی پر مامور ہیں۔ محکمہ آبپاشی کے افسران کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور اسٹاف الرٹ رکھا گیا ہے۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ دریائے سندھ میں ضلع نوشہرو فیروز سے تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ کیوسک پانی گزرنے کا امکان ہے تاہم موجودہ صورتحال اطمینان بخش ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ پانی کے بہاؤ پر مسلسل نظر رکھی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ وزیر داخلہ نے دریائے سندھ کے اندر قائم زمینداری بند فوری ختم کرنے کا حکم دیا، ان کے مطابق یہ بند پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ اور عوام کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بندوں اور حفاظتی پشتوں کی مستقل نگرانی کی جائے اور کسی بھی کمزوری کو بروقت دور کیا جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ضیاء الحسن لنجار نے ریسکیو ٹیموں اور میڈیکل کیمپس کو بھی ہدایت دی کہ وہ ہر وقت کچے کے علاقوں میں مستعد رہیں اور متاثرین کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!