کراچی پریس کلب میں عظیم الشان محفلِ میلاد ﷺ، نعت خواں اور صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی پندرہ سویں ولادت باسعادت کے موقع پر کراچی پریس کلب میں معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر انوش احمد کے تعاون سے عظیم الشان اور روح پرور محفلِ میلاد ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ: سیلاب سے متعلق مکمل تیاری، متاثرین کی فوری مدد کیلئے اقدامات جاری

محفل کا آغاز قاری غلام حسین کی دلنشین تلاوت کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ عالمی شہرت یافتہ نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔ فیصل حسن نقشبندی، محمد اسد ایوب، محمد زبیر، سمیر احمد، حافظ سلمان طارق، ایاز صدیقی، واجد حسین انصاری اور سبطِ حسان سمیت دیگر نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

محفل کی نظامت سینئر صحافی اے ایچ خانزادہ نے انجام دی۔ اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے کراچی پریس کلب کے ممبران کو تین عمرہ کے ٹکٹس دیے گئے۔ سیکریٹری کراچی پریس کلب سہیل افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے محبت ایمان کا حصہ ہے اور اسی مقصد کے تحت یہ بابرکت محفل منعقد کی گئی ہے۔

ڈاکٹر انوش احمد نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ "عید میلاد النبی ﷺ، سیرتِ طیبہ کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کا عہد ہے۔ یہ اجتماعات ایمان کو تازگی بخشتے ہیں اور نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ ہمارے لیے چراغِ راہ ہے۔”

تقریب کے اختتام پر کراچی پریس کلب اور ڈاکٹر انوش احمد کی جانب سے نعت خوان حضرات، صحافیوں اور منتظمین میں یادگاری شیلڈز اور اجرک بھی تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ سمیت معزز مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

60 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی پریس کلب میں عظیم الشان محفلِ میلاد ﷺ، نعت خواں اور صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!