مصری عدالت کا فیصلہ، فنکارہ وفا عامر کے خلاف جھوٹے الزامات پر ٹک ٹاکر کو دو سال قید

مصر کی الاسکندریہ کی ایک عدالت نے معروف فنکارہ وفا عامر کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر ٹک ٹاکر مروہ یسری کو دو سال قید کی سزا سنادی۔

مودی سرکار کا جنگی جنون، بھارتی فضائیہ کے لیے مزید 114 رافیل طیارے خریدنے کی تیاری

عرب میڈیا کے مطابق وفا عامر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مروہ یسری نے سوشل میڈیا پر بے بنیاد دعوے کر کے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔ عدالت میں سماعت کے دوران مروہ یسری نے اعتراف کیا کہ اس نے وفا عامر پر الزام لگایا تھا کہ وہ انسانی اعضا کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں اور اسی وجہ سے مشہور فٹبالر ابراہیم شیکا کی موت واقع ہوئی۔

تاہم حقائق کے مطابق الزمالک کلب کے یہ کھلاڑی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور اپریل 2025 میں 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ مروہ یسری نے کہا کہ یہ معلومات اسے اسکندریہ میں مقیم ایک شخص "بیک بکس” سے ملی تھیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد وفا عامر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مصری عدالت اور وزارتِ داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فتح ہوئی ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “مصری عدالت کا فیصلہ، فنکارہ وفا عامر کے خلاف جھوٹے الزامات پر ٹک ٹاکر کو دو سال قید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!