لاہور: پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران اب تک 75 ہزار 886 میٹرک ٹن گندم ضبط کی جاچکی ہے جبکہ 88 گودام سیل کردیے گئے ہیں۔
کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی پر سندھ حکومت اور ریلوے میں تعاون پر اتفاق
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبے بھر میں فوڈ ڈائریکٹوریٹ، ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کی مشترکہ ٹیمیں کارروائیاں کر رہی ہیں۔
ترجمان پرائس کنٹرول نے بتایا کہ پنجاب کی 10 ڈویژنز سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 5 ہزار 271 میٹرک ٹن گندم کی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران 184 گوداموں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 88 کو سیل کردیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق لاہور ڈویژن سے 31 ہزار 906 میٹرک ٹن، گوجرانوالہ اور گجرات سے 9 ہزار 128 میٹرک ٹن، سرگودھا سے 1906 میٹرک ٹن، راولپنڈی سے 6 ہزار 498 میٹرک ٹن، ساہیوال سے 5 ہزار 147 میٹرک ٹن، بہاولپور سے 1796 میٹرک ٹن، ڈی جی خان سے 4 ہزار 748 میٹرک ٹن، فیصل آباد سے 1618 میٹرک ٹن اور ملتان ڈویژن سے 13 ہزار 139 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ ضبط شدہ گندم کا آٹا متعلقہ اضلاع کی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ ان کے مطابق محکمہ پرائس کنٹرول میں قائم خصوصی سیل تمام کارروائیوں کو مانیٹر کر رہا ہے اور گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔
