ٹرمپ–عاصم منیر ملاقات کے بعد بھارت کو سوچنا ہوگا، سابق امریکی عہدیدار مارک کیمٹ

سابق امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ اور ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل مارک کیمٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کے بعد بھارت کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ ان کے مطابق بھارت کا امریکی دباؤ کے آگے نہ جھکنا تکبر کے مترادف ہے۔

پنجاب میں دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، تریموں کا ریلا 48 گھنٹے میں ملتان پہنچے گا

بھارتی صحافی برکھا دت نے بھی اپنے مضمون میں مارک کیمٹ کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات میں خلیج بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق ٹرمپ کی غیر متوازن پالیسیوں اور بھارت کے روسی تیل کے سودوں پر سخت رویہ دراصل ذاتی غصہ اور کھلی منافقت کا شاخسانہ ہے۔

پیئرز مورگن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مارک کیمٹ نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان بڑھتی قربت بھارت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ یہ بات ایسے موقع پر سامنے آئی جب چین کی فوجی طاقت کے مظاہرے میں روسی صدر پیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور چینی صدر شی جن پنگ ایک ساتھ کھڑے دکھائی دیے۔

برکھا دت نے مزید کہا کہ بھارت کو ٹرمپ کی بلیک میلنگ کے بجائے اپنی معیشت اور طاقت پر توجہ دینا ہوگی کیونکہ نئی عالمی بساط میں صرف یہی زبان سمجھی جاتی ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ٹرمپ–عاصم منیر ملاقات کے بعد بھارت کو سوچنا ہوگا، سابق امریکی عہدیدار مارک کیمٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!