ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ 49 گرڈ اسٹیشن اور 487 فیڈرز میں سے بیشتر بحال، 12 لاکھ 66 ہزار صارفین کو بجلی فراہم

اسلام آباد: (ڈیسک رپورٹ) پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 49 گرڈ اسٹیشن اور 487 فیڈرز متاثر ہوئے، تاہم بڑے پیمانے پر بجلی بحالی کا عمل جاری ہے۔ اب تک 222 فیڈرز مکمل جبکہ 127 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔

عالمی بینک رواں مالی سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد قرض فراہم کرے گا

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 16 لاکھ سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 12 لاکھ 66 ہزار صارفین کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ علاقے سوات، بونیر، شانگلہ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان ہیں، جہاں 12 گرڈ اسٹیشن اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ پشاور الیکٹرک کمپنی نے اب تک 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال کیے ہیں، جس کے بعد 4 لاکھ 59 ہزار صارفین کو بجلی فراہم کی گئی۔ مزید 3 ہزار 454 صارفین کو 4 سے 11 ستمبر کے دوران بجلی بحال کر دی جائے گی۔

صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بحالی مکمل ہوچکی ہے۔ گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی کے 103 متاثرہ فیڈرز میں سے 83 مکمل اور 13 جزوی طور پر بحال کیے گئے، جس کے نتیجے میں 6 لاکھ 31 ہزار صارفین کو بجلی فراہم کی گئی۔ باقی تقریباً ایک لاکھ صارفین کی بجلی پانی اترنے کے بعد بحال ہوگی۔

لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب میں 31 فیڈرز مکمل اور 36 جزوی طور پر بحال ہوئے، جس سے 59 ہزار 500 صارفین کو بجلی فراہم کی گئی ہے۔ باقی متاثرہ صارفین کی بحالی 5 ستمبر تک مکمل کر دی جائے گی۔

فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان میں 76 فیڈرز متاثر ہوئے، جن میں سے 18 مکمل اور 54 عارضی طور پر بحال ہوئے، جس سے 93 ہزار صارفین کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔

ملتان الیکٹرک کمپنی کے علاقوں میں 154 فیڈرز متاثر ہوئے، جس کے نتیجے میں 88 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہوئے ہیں۔ پاور ڈویژن کے مطابق پانی اترنے کے بعد بحالی کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔ اس کے برعکس ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے زیرانتظام مانسہرہ کے تینوں متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ 49 گرڈ اسٹیشن اور 487 فیڈرز میں سے بیشتر بحال، 12 لاکھ 66 ہزار صارفین کو بجلی فراہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!