مری اجلاس میں "تسلسل” کا فیصلہ ہوچکا، سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا: رانا ثنااللہ

اسلام آباد: (ڈیسک رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مری میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے اہم اجلاس میں "تسلسل” پر فیصلہ ہو چکا ہے، جو بھی ہوگا آئین کے مطابق ہوگا۔

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ 49 گرڈ اسٹیشن اور 487 فیڈرز میں سے بیشتر بحال، 12 لاکھ 66 ہزار صارفین کو بجلی فراہم

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ یہ تسلسل 5 سال کا ہوگا یا 10 سال کا، اس کا تعین بھی آئین کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے مری میں ہونے والی بیٹھک میں یہ فیصلہ کرلیا ہے، کچھ لوگوں کو شک تھا لیکن ہمیں اس کا پہلے سے علم تھا۔

نئے ڈیمز کی تعمیر پر بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈیمز کے حوالے سے قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث قراردادیں دوبارہ بھی آسکتی ہیں، اس لیے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بالکل ہونی چاہیے۔ اگر گنڈاپور بانی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات پر قائل کرسکتے ہیں تو یہ مثبت قدم ہوگا۔ ان کے مطابق پانی کے مسائل پر گنڈاپور نے کالاباغ ڈیم کا ذکر کیا تھا لیکن آج کی صورتحال ماضی سے مختلف ہے اور اب حقائق سب پر واضح ہیں۔

رانا ثنااللہ نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شدید خواہش تھی کہ ملک میں صدارتی نظام رائج ہو۔ ممکن ہے علی امین گنڈاپور نے اسی خواہش کے تحت بیان دیا ہو، تاہم ان کا ذاتی مؤقف ہے کہ موجودہ حالات میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلے ہوں تو بہتر ہے لیکن یکطرفہ اقدامات ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “مری اجلاس میں "تسلسل” کا فیصلہ ہوچکا، سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا: رانا ثنااللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!