عالمی بینک رواں مالی سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد قرض فراہم کرے گا

اسلام آباد: (ڈیسک رپورٹ) عالمی بینک رواں مالی سال پاکستان کو مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد قرض فراہم کرے گا۔ یہ قرض انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن (IDA) اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ (IBRD) کے ذریعے دیا جائے گا۔

کالاباغ ڈیم اور صدارتی نظام پر علی امین گنڈاپور کی رائے ذاتی ہے، پارٹی پالیسی نہیں: سلمان اکرم راجہ

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک کی فنڈنگ کے تحت اس وقت پاکستان میں 57 منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کی مجموعی لاگت 16.6 ارب ڈالر ہے۔ ان منصوبوں کا تعلق زراعت، پانی، توانائی، فنانس، ریونیو، مواصلات، دیہی و شہری ترقی، ہیومن کیپٹل، سوشل سروسز اور گورننس کے شعبوں سے ہے۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ 7 برسوں میں عالمی بینک پاکستان کو 11 ارب 84 کروڑ ڈالر فراہم کر چکا ہے، جن میں سب سے زیادہ 1.96 ارب ڈالر توانائی کے شعبے کے لیے دیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 میں عالمی بینک نے پاکستان کو 1 ارب 80 کروڑ ڈالر، 2023-24 میں 2.24 ارب ڈالر، 2022-23 میں 2.12 ارب ڈالر، 2021-22 میں 1.59 ارب ڈالر، 2020-21 میں 2 ارب ڈالر اور 2019-20 میں 1.37 ارب ڈالر قرض دیا تھا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق آئندہ برسوں میں بھی مختلف منصوبوں کے لیے مزید 8.6 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “عالمی بینک رواں مالی سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد قرض فراہم کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!