کراچی: کسٹمز انفورسمنٹ کی بڑی کارروائی، 18 ہزار 271 لیٹر ایرانی ڈیزل اور 2 کروڑ مالیت کی لانچ ضبط

حکومت پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں زلزلہ، 800 سے زائد ہلاک، ہزاروں زخمی، پاکستان سمیت خطے کے کئی شہروں میں جھٹکے محسوس

ترجمان کسٹمز کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین احمد وانی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایران سے بذریعہ لانچ پاکستان ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس اطلاع پر میرین یونٹ/اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (ASO) کے ایڈیشنل کلکٹر سید محمد رضا نقوی اور اسسٹنٹ کلکٹر یاسر کبیر کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

گزشتہ روز خصوصی ٹیم نے کھلے سمندر میں ارماڑہ کے قریب "ال خولہ” نامی لانچ (رجسٹریشن نمبر BFD-17011) کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران لانچ سے 18 ہزار 271 لیٹر اسمگلڈ ایرانی ڈیزل برآمد ہوا جس کی مالیت 49 لاکھ 33 ہزار 170 روپے بتائی گئی۔

مزید کارروائی میں 2 کروڑ روپے مالیت کی لانچ کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ یوں ضبط شدہ ڈیزل اور لانچ کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 49 لاکھ 33 ہزار 170 روپے بنتی ہے۔

کسٹمز کے مطابق ضبط شدہ ڈیزل کو اے ایس او کے گودام منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لانچ پر سوار افراد کو حراست میں لے کر کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!