افغانستان کے صوبہ کنڑ میں زلزلہ، 800 سے زائد ہلاک، ہزاروں زخمی، پاکستان سمیت خطے کے کئی شہروں میں جھٹکے محسوس

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں گزشتہ رات آنے والے تباہ کن زلزلے نے قیامت ڈھا دی۔ عالمی میڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک 800 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب اور گہرائی 8 کلو میٹر تھی۔

ضلع کیماڑی میں پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

رپورٹس کے مطابق زلزلہ رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا، جس کے 20 منٹ بعد ہی 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا ریکارڈ کیا گیا۔ حکام کے مطابق دور دراز علاقوں سے رابطے تاحال بحال نہیں ہوسکے، خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ضلع نورگل کے کئی گاؤں مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے اور سیکڑوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ زلزلے کے باعث شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مرکز اور قریبی صوبوں سے ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کیے گئے جن میں اسلام آباد، لاہور، پشاور، مردان، چکوال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ شامل ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان میں زلزلے کی شدت 6 اور گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہنگو، مالاکنڈ، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور چترال میں 4.6 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ زلزلہ افغانستان اور پاکستان دونوں کے لیے بڑے جانی و مالی نقصان کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے افغان عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

63 / 100 SEO Score

2 thoughts on “افغانستان کے صوبہ کنڑ میں زلزلہ، 800 سے زائد ہلاک، ہزاروں زخمی، پاکستان سمیت خطے کے کئی شہروں میں جھٹکے محسوس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!