وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت اجلاس، ایڈیشنل و اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرلز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

کراچی: وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت محکمہ قانون کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرلز سمیت سیکریٹری قانون، اے جی اور ڈپٹی اے جی سندھ شریک ہوئے۔

پسنی میں اے این ایف کی بڑی کارروائی، 187 کلو آئس اور 225 جدید پستول برآمد، بین الاقوامی اسمگلنگ منصوبہ ناکام

اجلاس کے دوران ایڈوکیٹ جنرل نے زیر التوا مقدمات پر پیش رفت اور عدالتی اصلاحات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے اس موقع پر کہا کہ تمام ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرلز کی ہر پندرہ روز کی کارکردگی ذاتی طور پر چیک کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس صرف اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر منعقد کیے جائیں گے، تمام افسران کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر پروسیڈنگ دیکھیں اور اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے نبھائیں۔

وزیر قانون سندھ نے واضح کیا کہ اگر کوئی افسر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتا ہے تو موقع کسی اور کو دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ قانون ایک نہایت اہم شعبہ ہے، لہٰذا ہماری اولین ترجیح اس کے تمام امور کو مزید تقویت دینا ہے۔

53 / 100 SEO Score

2 thoughts on “وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت اجلاس، ایڈیشنل و اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرلز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!