نمائندہ سماء سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں بارش سے ہونے والی تباہی کی اصل وجہ 2019 میں شروع ہونے والا منصوبہ ہے، جو پی ٹی آئی دور میں بنایا گیا تھا۔ اس منصوبے میں ایک سینیٹر سمیت متعدد سیاستدان ٹھیکیدار ہیں، اور حکومت ان سب کا احتساب کرے گی۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ وہ معاملہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں بھی اٹھائیں گے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر سے رابطے کے باوجود ڈیڑھ سال میں خاطرخواہ جواب نہیں ملا۔ اس گورکھ دھندے میں ملوث سرکاری افسران کو بھی جوابدہ بنایا جائے گا۔
وزیردفاع نے الزام لگایا کہ مقامی پٹواری اور تحصیلدار نہ صرف غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں بلکہ ان کے پیرس اور نیویارک میں کاروبار ہیں جبکہ ان کے پاس کینیڈین شہریت بھی موجود ہے