خیبرپختونخوا پولیس نے شہریوں کے تحفظ کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پینک بٹن نصب کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
بعض ممالک نے دہشتگردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، وزیراعظم شہبازشریف
سی پی او کےپی کے مطابق ابتدائی طور پر پشاور میں 68 پینک بٹن نصب کیے جائیں گے۔ یہ بٹن خواتین بازار، تجارتی مارکیٹوں اور تعلیمی اداروں کے قریب لگائے جائیں گے تاکہ مرد و خواتین بروقت اپنی شکایات سے پولیس کو آگاہ کرسکیں۔
ترجمان کے مطابق پینک بٹن پولیس کنٹرول روم سے منسلک ہوگا، جس کے استعمال سے شکایت کنندہ کی آڈیو اور ویڈیو براہِ راست کنٹرول روم کو موصول ہوگی، تاکہ فوری کارروائی ممکن ہوسکے۔
یہ اقدام شہریوں، خاص طور پر خواتین اور طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
