پنجاب میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلاب متاثرین کا ریسکیو، مویشی بھی محفوظ مقام پر منتقل

پنجاب میں پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلاب میں پھنسے شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔ جھنگ کے علاقے سیمی پل بائی پاس سرگودھا روڈ پر ڈرون کیمروں کی مدد سے سیلابی پانی میں محصور افراد کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے پانچوں افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

احتساب نہ ہوا تو ہر سال بارش کے بعد تباہی کا تماشا ہوگا، خواجہ آصف

ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے قریب دریائے چناب میں سیلابی ریلے میں پھنسنے والی دو سو بھینسوں کو بھی ڈرون کے ذریعے ٹریس کیا گیا اور ریسکیو آپریشن کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے ریسکیو آپریشنز مزید تیز اور مؤثر ہوگئے ہیں، جس سے شہریوں اور مویشیوں کی جانیں محفوظ بنائی جارہی ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “پنجاب میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلاب متاثرین کا ریسکیو، مویشی بھی محفوظ مقام پر منتقل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!