صدر مملکت کی انسدادِ دہشتگردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری، سکیورٹی اداروں کی صلاحیت میں اضافہ

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق نیا قانون سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف صلاحیت کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

سپر فلڈ کی ممکنہ صورتحال؛ وزیراعلیٰ سندھ کو ہنگامی پلان پر بریفنگ، متاثرہ آبادی اور مویشیوں کے انخلا کا لائحہ عمل تیار

اعلامیے میں بتایا گیا کہ بل میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ تین سالہ "سن سیٹ کلاز” بھی شامل ہے تاکہ اس کی مدت محدود رہے۔ قانون میں عدالتی نگرانی اور شہری آزادیوں کے تحفظ کے اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ماہرین نے اس قانون کو پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ صدر کی منظوری کے بعد یہ قانون فوری طور پر نافذالعمل ہوگیا ہے اور متعلقہ ادارے اس پر عملدرآمد شروع کر دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دی تھی جس کے تحت سمگلنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف سخت اقدامات، آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ سسٹم، ضبطگی کے اختیارات اور سخت سزائیں متعارف کرائی گئی ہیں۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!