کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی سیکٹر 5G میں ایم سی بی بینک کے قریب واقع ایک دکان میں سیلنڈر دھماکے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ایک ایمبولینس اور دو فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کیے۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کسی بڑے نقصان سے بچالیا گیا۔
