سپر فلڈ کی ممکنہ صورتحال؛ وزیراعلیٰ سندھ کو ہنگامی پلان پر بریفنگ، متاثرہ آبادی اور مویشیوں کے انخلا کا لائحہ عمل تیار

کراچی/کندھ کوٹ (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سپر فلڈ کی ممکنہ صورتحال میں حفاظتی و ریلیف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر آغا شیرزمان نے وزیراعلیٰ کو ہنگامی پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سپر فلڈ کی صورت میں 8 یوسیز، 38 دیہہ اور 171 گاؤں متاثر ہوسکتے ہیں جن میں 2 لاکھ 6 ہزار 107 افراد اور 31 ہزار 257 خاندان رہائش پذیر ہیں، جبکہ 2 لاکھ 68 ہزار 225 مویشی بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا چین میں نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر کا دورہ، قدرتی آفات سے نمٹنے میں چینی ٹیکنالوجی کو سراہا

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ متاثرہ آبادی کو ان کے مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے انخلا پلان کو حتمی شکل دی جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کشمور میں 21 اور کندھ کوٹ میں 15 کشتیاں انخلا کے عمل میں استعمال ہوں گی، ضلع میں ریلیف کیمپ اور 4 میڈیکل کیمپس بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

کچے کے علاقے کے تقریباً 2 لاکھ افراد میں سے 50 تا 60 فیصد اپنے رشتہ داروں کے پاس منتقل ہوں گے جبکہ دیگر کو سرکاری عمارتوں اور ٹینٹ سٹیز میں پناہ فراہم کی جائے گی۔ کشمور اور کندھ کوٹ کی متعدد عمارتوں کو ریلیف سینٹرز میں تبدیل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام کمپلین سیلز کو فعال رکھا جائے۔

صحت کی سہولیات کے لیے کندھ، کشمور، تنگوانی اور دیگر مراکز صحت میں ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور بستروں کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹیو کے تحت 44 ہیلتھ فسیلیٹیز، ایمبولینسز اور دیگر سہولیات بھی فراہم رہیں گی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “سپر فلڈ کی ممکنہ صورتحال؛ وزیراعلیٰ سندھ کو ہنگامی پلان پر بریفنگ، متاثرہ آبادی اور مویشیوں کے انخلا کا لائحہ عمل تیار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!